تازہ ترین, صفحہ اول, کھیلRizwan takiaya, Rizwan takiya
رضوان کے تکیے نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستہ شخصیات کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی
- 5 months ago
- 0 comments

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے تکیے نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستہ شخصیات کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔اسپورٹس صحافی سیج صادق نے دو ماہ کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر محمد رضوان کی اپنے تکیے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور ان کا تکیہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔معروف بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر مائیک ہیسمین نے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا۔انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے محمد رضوان کے تکیے کو ان کے قد سے کچھ ہی کم قرار دیا اور ایموجیز کا استعمال کر کے بات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔